پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول و ڈیزل سمیت دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے آئندہ 15 دن (یکم تا 15 مئی) کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5.45 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8.42 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

پیٹرول کے علاوہ حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 8.74 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 5.63 روپے فی لیٹر کمی کرنے کی منظوری دے دی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی کم کی گئی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم تا 15 مئی تک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

شنگھائی تعاون تنظیم اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کی مذمت کرے، اسحاق ڈار

(پاک صحافت) وفاقی وزیرِ برائے خارجہ امور، اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا ہے کہ شنگھائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے