نواز شریف

آنے والا دور ہمارا ہے، اقتدار میں آکر پاکستان سے مہنگائی ختم کردیں گے۔ نوازشریف

دبئی (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ آنے والا دور ہمارا ہے، اقتدار میں آکر پاکستان سے مہنگائی ختم کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ اب بھی پاکستانی معیشت کو بھنور سے نکالے گی۔ دبئی میں نواز شریف سے مسلم لیگ متحدہ عرب امارات کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز بھی موجود تھیں۔ لیگی اماراتی وفد کی قیادت سینیئر رہنما غلام مصطفی مغل نے کی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مسلم لیگ امارات کی قیادت اور پاکستانی برادری کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی برادری کا قیمتی زرمبادلہ پاکستان کی معیشت کا اہم جزو ہے۔ وفد سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہی ہمیشہ پاکستان کو مشکلات سے نکالا اور اب بھی پاکستانی معیشت کو بھنور سے نکالے گی۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر پاکستان سے مہنگائی ختم کردیں گے اور ن لیگ کی آنے والی حکومت مسائل پر جلد قابو پالے گی۔ مسلم لیگ ن امارات کے وفد نے نواز شریف سے انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا عزم کیا اور مریم نواز کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے