نئے مالی سال کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد (پاک صحافت) نئے مالی سال کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار بجٹ تجاویز ایوان میں پیش کریں گے۔ ئے مالی سال کے بجٹ کا حجم 14500ارب روپے ہونے کا امکان ہے، ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9200 ارب، قرض اور سود کی ادائیگیوں کے لیے 7300 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ میں 1600 ارب سے زائد کے ٹیکس وصول کئے جائیں گے، 510 ارب کے ٹیکس منی بجٹ میں لگائے جاچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دفاع کے لیے 1800 ارب روپے مختص ہوں گے، بجٹ میں 1300 ارب روپے کی سبسڈی تجویز ہے۔

واضح رہے کہ رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ 976 ارب روپے سبسڈی پاور کے شعبے کے لیے رکھی جائے گی۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 20 فیصد اضافہ کرنے اور کم سے کم اجرت میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے