راجہ پرویز اشرف

راجہ پرویز اشرف کا افغانستان سمیت تمام اہم امور پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ

اسلا م آباد (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے حکومت سے اہم مطالبہ کر دیا، ذرائع کے مطابق  راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی حکوت سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سمیت تمام اہم امور پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے۔ راجہ پرویز اشرف نے باہمی مشاورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنا اور سمجھانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ پرویز شرف کا کہنا تھا کہ ہمارے خطے اور افغانستان کی صورتحال توجہ طلب ہے، اس وقت تمام قائدین کو ایک دوسرے کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھاکہ  حکومت فوری طور پر افغانستان سمیت اہم امور پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے اور قومی مسائل پر تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے۔ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ پُرامن افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے لیکن اکیلی حکومت ان مسائل سے نہیں نمٹ سکتی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے