تعلیمی ادارے

سندھ میں تا حکم ثانی اسکولز بند، نوٹیفکیشن جاری

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے تاحکم ثانی صوبے بھر میں تعلیمی ادارے بند  رکھنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جار ی کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اگلے احکامات تک بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولز تاحکم ثانی بند رکھنے کے اعلان کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ یا د رہے کہ اس سے قبل 20 اگست کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تعلیمی ادارے 30 اگست تک بند رکھنے کا بھی کہہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے اسکولوں کے بعد جامعات بھی مزید ایک ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر برائے جامعات اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ سندھ کی تمام جامعات اور بورڈز 30 اگست سے کھلیں گے۔ دوسری جانب اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ حکومت کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے