بلاول بھٹو

شہید محترمہ بینظیر بھٹو ایک سوچ اور راستے کا نام ہے۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو ایک سوچ، نظرئے اور راستے کا نام ہے، جس پر چل کر پاکستان تعمیر و ترقی کی منزلیں طے کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم ولادت پر پیغام دیتے ہپوئے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفہ پر سختی سے کاربند رہتے ہوئے ملک سے غربت، بھوک اور بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ پارلیمان و جمہوریت کو مضبوط بناکر سماجی و معاشی انصاف کو یقینی بنائیں گے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو ایک سوچ اور راستے کا نام ہے، وہ سوچ اور راستہ جو عوام کو محرومیوں سے نجات اور آنے والی نسلوں کو ترقی یافتہ و مہذب معاشرہ دینے کی ضمانت دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے