طلال چوہدری

2023 کا الیکشن 2013 کا ری پلے ہوگا، طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 2023 کا الیکشن 2013 کا ری پلے ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف دو تہائی اکثریت سے واپس آ رہے ہیں۔ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نے ماضی میں پرفارمنس دکھائی ہے، الیکشن کے لیے مسلم لیگ ن کا ہوم ورک مکمل ہے، ہم چاہتے ہیں جلد از جلد الیکشن ہوں۔

واضح رہے کہ طلال چوہدری نے مزید کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کیا قانون سے بالا تر ہیں؟ یہ الیکشن الزامات اور گالی کی بنیاد پر نہیں بلکہ کردار اور پرفارمنس کی بنیاد پر ہونےچاہییں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو بچانے کے لیے ہم نے اپنی سیاست کو قربان کیا ہے، الیکشن کے لیے ہم بالکل تیار ہیں۔ اس حوالے سے طلال چوہدری نے مزید کہا کہ ہر حلقے میں اوسطاً تین تین امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے