شاہد خاقان عباسی

عمران خان کی حکومت نے قرضے پر قرضے لے کر پورا نظام بگاڑ دیا، شاہد خاقان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے  سابقہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت قرضے پر قرضے لیتے گئے پورا نظام بگاڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی ایک ماہ میں نہیں آتی مہنگائی بلکہ یہ چار سال کا سفر ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ڈالر کا تعلق معیشت سے ہے، معیشت کمزور ہوگی تو ڈالر اوپرجائے گا، عمران خان پہلے جوبائڈن کی کال کا انتظار کررہے تھے اب پتہ نہیں کس کی کال کے منتظر ہیں اب بات کال سے آگے نکل گئی ہے اب کام کرنا ہوگا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ سیاست ثانوی حیثیت اختیار کر چکی ہے، آج اتحادیوں سے بات چیت کرکے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ شاہ خاقان عباسی نے جاری بیان میں مزید کہا کہ معیشت ملک کا اصلی مسئلہ بن  چکی ہے، ملکی معیشت  4 سال سے  ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے آئی ایم ایف سے معاہدوں کا بوجھ عوام پر کم پڑے، عمران خان حکومت کی خرابیوں کودورکرنے کی کوشش کریں گے۔ ہمیں پاکستان کواولین ترجیح دینا ہوگی، سیاسی اور دیگر مفادات کو پس پشت ڈالنا پڑے گا اور سب کو مل کر معاشی مسائل کو حل کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے