کامران ٹیسوری

یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ ملک بچانے کا ہے۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ ملک بچانے کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ حکومت کی منگوائی گئیں الیکٹرک بسوں کا معائنہ کیا اور کہا کہ سندھ حکومت نے بسوں کا اچھا اقدام کیا ہے اور یہ تمام کوششیں عوام کی سہولت کے لیے ہے۔ اچھی اور بہتر بسیں کراچی کے لیے لائی جارہی ہیں، ہر روٹ پر یہ بسیں چلنی چاہیے، سندھ حکومت سے روٹس کی بات کروں گا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے پہلے عوام کو بتا دیا کہ سندھ میں مولا جٹ آگیا ہے، اب مولا جٹ آپ کو ایسے ہی کراچی کی سڑکوں پر اور بسوں میں نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں ہے، یہ وقت ملک بچانے کا ہے اور اب باشعور عوام کو فیصلہ کرنا ہے انہیں پاکستان بچانا ہے یا کسی کی سیاست۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے