اداکارہ حرامانی

اگر حُسن ایک ہتھیار ہے تو حرا ہمیشہ ہی سے اس سے لیس اور لاک رہی ہے، اداکارہ حرامانی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی خوبرو اداکارہ حرامانی کا کہنا ہے کہ اگر حسن ایک ہتھیار ہے تو حرا ہمیشہ ہی سے اس سے لیس اور لاک رہی ہے، خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر متحرک، چلبلی، نٹ کھٹ اور ہر دلعزیز اداکارہ حرا مانی سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس اور کیپشنز سے متعلق خوب جانی جاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خوبرو اداکارہ حرامانی کی پوسٹ سے زیادہ دلچسپ اُن کے کیپشنز ہوتے ہیں جن سے اُن کے مداح خوب محظوظ ہوتے ہیں۔ یاد رہے کہ اداکارہ حرا مانی کی جانب سے اپنی نئی خوبصورت تصویریں دلچسپ کیپشنز کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں جن کے کمنٹ باکس میں اُن کے مداح اُن کے کیپشنز پر خوب واہ واہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حرا مانی کی اپنی تصویروں کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’اگر حُسن ایک ہتھیار ہے تو حرا ہمیشہ ہی سے اس سے لیس اور لاک رہی ہے۔‘ خیال رہے کہ حرا مانی کی ان تصاویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آچکے ہیں جن میں اُن کے مداحوں کا کہنا ہے کہ حرا مانی کے اس کیپشن نے اُن کا دل جیت لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے