دشمن کو پاکستانی فوج اور قوم سے لڑنے کی حماقت چھوڑ دینی چاہئے

دشمن کو پاکستانی فوج اور قوم سے لڑنے کی حماقت چھوڑ دینی چاہئے: میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ دشمن کو پاکستانی فوج اور قوم سے لڑنے کی حماقت چھوڑ دینی چاہئے، دشمن دہشت پھیلاتے پھیلاتے تھک جائے گا لیکن ہم دائمی امن کیلئے قربانیاں دیتے دیتے کبھی نہیں تھکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم گزشتہ 2 دہائیوں سے قربانیاں دیتی آرہی ہے۔ فوج، ہمارے ادارے اور صوبے کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ لڑی اور جیتی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کند ن بن چکے ہیں۔ ہم رزیلینٹ ہیں۔ ہماری لئے قربانیاں دینا کوئی نئی بات نہیں کیونکہ ہم ز ندہ قوم ہیں، جارحیت سے نمٹنا اور دشمن کے ساتھ آخری وقت تک مقابلہ کرنا ہمارے خون میں شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے جھوٹ اور افواہوں کے پہاڑ کھڑے کئے لیکن آج کے دور میں حقیقت کو زیادہ دیر تک چھپایا نہیں جا سکتا۔

مزید پڑھیں: جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں کا حملہ، 4 فوجی جوان شہید، جوابی کاروائی میں4 دہشت گرد ہلاک

دشمن کے جھوٹ کو بین الاقوامی طور پر سٹیلائٹ کے ذریعے جھٹلایا گیا جبکہ سچ آشکارہوا تو دشمن کے جھوٹ کے پہاڑریزہ ریزہ ہو گئے،  انہوں نے کہاکہ دشمن نے تمام جنگی حربے آزمائے، سچائی کا گلہ گھونٹا، پروپیگنڈہ کیان وزیراداخلہ نے کہاکہ دُنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے جبکہ دشمن 20ویں صدی میں رہ رہا ہے اورہماری تیاری 21 ویں صدی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دشمن نے اپنی طاقت آزمائی لیکن منہ کی کھائی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اللہ کی ذات پر بھروسہ کر تے ہیں جو کل وقتی اور دائمی طاقت ہے، دشمن دنیاوی چیزوں پر بھروسہ کرتا ہے جس نے اُس کو غیر محفوظ بنا دیا ہے جبکہ مسلمان اللہ کے بھروسے پر ایمان رکھتاہے اور توکل کرتا ہے۔ دشمن کو پاکستانی فوج اور قوم سے لڑنے کی حماقت چھوڑ دینی چاہیئے،دشمن اپنی بربادی کا تماشہ نہ بنائے، ماضی کی بڑی قوتوں کی شکست وریخت سے سیکھے، گھاٹے کا سودا نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے