رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے گرفتار ہونے کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے  پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کا اشارہ دے دیا۔ خیال رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مسجدِ نبوی ﷺ میں نعرے بازی کے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے جاری بیان میں کہا  ہے کہ روضہ رسول ﷺ کے تقدس کو پامال کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے، جو بھی شہری کارروائی کے لیے آئے گا حکومت رکاوٹ نہیں بنے گی۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت لوگوں کو ابھارا گیا اور کچھ لوگ برطانیہ سے انیل مسرت ،  صاحبزادہ جہانگیر کی سربراہی میں سعودی عرب آئے اور ان لوگوں نے جو عمل کیا ہے اس پر قطعی معافی نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے شیخ رشید سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ ذاتی عناد اور سیاست کو مسجد نبوی ﷺ تک لے جانے کا کوئی تصور نہیں کرسکتا، شیخ رشید کی پریس کانفرنس کے بعد کیا کسی ثبوت کی ضرورت ہے۔رانا ثناء اللہ نے یہ بھی کہا کہ مسجد نبوی ﷺ واقعے پر سعودی عرب نے کچھ لوگوں کو ڈی پورٹ کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے