کورونا وائرس

ملک میں کورونا کی تیسری لہر، 24 گھنٹوں میں 17 اموات، 1517 مثبت کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے وار جاری ہیں، جبکہ مثبت کیسز کی شرح میں بھی معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گنٹوں کے دوران مزید 17 افراد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے، جس کے بعد  کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 469 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 517 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 66 ہزار 7 ہو چکی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 877 مریض شفایاب بھی ہوئے۔ خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 2 فیصد ہو گئی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 34 ہزار 13 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 941 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ 9 ہزار 525 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق اب تک کُل 1 کروڑ 77 لاکھ 59 ہزار 783 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے