فضل الرحمان

ہم رکاوٹیں توڑ کر بھی اسلام آباد پہنچیں گے، فضل الرحمان

تونسہ شریف (پاک صحافت) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم لانگ مارچ کے لئے تمام رکاوٹیں توڑ کر بھی اسلام آباد پہنچیں گے۔  ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ملازمین جب بھی آواز اٹھائیں گے ہم ساتھ دیں گے، اسلام آبادمیں بھی ہماری وجہ سے مطالبات منظور ہوئے، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اتحاد تحریک کے لیے ہے انتخابات کے لیے نہیں لیکن یہ خارج از امکان بھی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم)  مولانافضل الرحمن نے مدرسہ مدینتہ العلوم (بستی بوہڑ) میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد کا فیصلہ کیاتھا، راولپنڈی دوسرے آپشن کے طور پرنام لیاتھا، ہم نے ہمیشہ آئین کے مطابق تمام اداروں کے کام کرنے کامطالبہ کیاتھا، اگرلانگ مارچ کے باوجود بھی حکومت نہیں جاتی تو ہم پھر بھی پوری قوت سے اس تحریک کوجاری رکھیں گے۔

فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا مستقبل ہمیں شاندار نظر آرہا ہے، لانگ مارچ کے لیے ہم رکاوٹیں توڑ کربھی اسلام آباد پہنچیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ہمارا کوئی اختلاف نہیں ہے، لیکن الیکشن میں دھاندلی ضرور ہوئی ہے، تمام حلقے  جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے تھے،  ان کا کہنا ہے کہ تحریکوں میں جذبے لڑتے ہیں وسائل نہیں،  پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے حکومت کے تمام ہتھکنڈے ہم ناکام بنادیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے