علی زیدی

کراچی جیسے شہر میں فائر ٹینڈرزکا نہ ہونا باعث تشویش ہے: علی زیدی

کراچی(پاک صحافت)  وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے فائرٹینڈرز کی بنیادی سہولیات ہر شہر کو میسر ہوتی ہیں اور  کراچی جیسے شہر میں فائر ٹینڈرز نہ ہونا تشویش ناک ہے اسی وجہ سے  ماضی میں کراچی کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے گورنر ہاؤس کراچی میں 52 فائر ٹینڈرز بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر اسد عمر، علی زیدی ، سابق میئر کراچی وسیم اختر اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا گیا

وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی تقریب سے خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ کراچی جیسے شہر میں فائر ٹینڈرز کا نہ ہونا تشویش ناک ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ فائر ٹینڈرز کی بنیادی سہولتیں ہر شہر کو میسر ہوتی ہیں، ماضی میں کراچی میں بڑی بڑی آگ لگی جنہوں نے بڑا نقصان پہنچایا۔

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں کہ فائر ٹینڈر منصوبہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلے گا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے فائر ٹینڈرز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچرا اٹھانے کے لیے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ بری طرح ناکام رہا۔

انہوں نے کہا کہ میئر کو دنیا میں فادر آف سٹی کہا جاتا ہے، ہمارے ہاں بیچارا کہتے ہیں، گورنر بنا تو وسیم اختر میرے پاس یہ فائر ٹینڈر کا پراجیکٹ لائے تھے۔عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ میں نے اس پراجیکٹ پر کام شروع کیا تو بہت کچھ معلوم ہوا، معلوم ہوا کہ نہ ڈیزل کے پیسے ہیں نہ ڈرائیور ہیں۔گورنر سندھ کا خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہنا ہے کہ فائر ٹینڈر منصوبہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلے گا، رینجرز کو بھی اس منصوبے میں پارٹنر بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے