محمد زبیر

آئین کی بالادستی میں ن لیگ سب سے آگے ہے، رہنما مسلم لیگ ن

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر  رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے ملک کی حالیہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ  آئین کی بالادستی میں ن لیگ سب سے آگے ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آزادی صحافت کنونشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحب زادی مریم نواز کی ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ عاصمہ شیرازی کا کالم سخت تھا تو اس کا جواب دینا چاہیے تھا، خاتون صحافی نے بہادری کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مزید کہا کہ مریم نواز نے جادو ٹونے پر جو کہا، اس سے اختلاف ہوسکتا ہے لیکن اُن کی کردارکشی درست نہیں۔ آزادی صحافت کنونشن سے خطاب کے دوران  انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھ پر خاص طبقے کی جانب سے الزامات لگائے گئے تو صحافی خاموش رہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے