مصدق ملک

حکومت توانائی کے شعبے کی بہتری کیلئے بھرپور کوشش کررہی۔ مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) مصدق ملک کا کہنا ہے کہ حکومت توانائی کے شعبے کی بہتری کے لیے بھرپور کوشش کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم زرعی شعبے کو استحکام کی طرف بڑھنے کے لیے حوصلہ افزائی کریں گے۔ ہمارا پاکستان کا وژن لوگوں کی نقل و حرکت کو متحرک کرنا ہے۔ غریب لوگوں تک انرجی کی فراہمی ہماری پہلی ترجیج ہے کیونکہ بالا طبقے کو سبسڈی دینا معاشی ترقی نہیں ہے۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت سب سے بڑا معاملہ گیس کی فراہمی ہے کیونکہ طلب اور رسد میں بہت بڑا فرق آگیا ہے اور دوسرا بڑا معاملہ قیمتوں میں اضافہ ہے کہ غریب لوگ بڑھتے ٹیرف کو برداشت نہیں کرسکتے جس کی وجہ سے مالی استحکام بھی بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پچاس فیصد پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرنا پڑتا ہے اور پانچ سال بعد ہمیں باہر سے ستر فیصد گیس منگوانی پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے