مریم نواز

حکومت کی ڈوبتی کشتی کو اب کوئی نہیں بچاسکتا۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اب اپنی آخری سانسیں گن رہی ہے۔ حکومت کی ڈوبتی کشتی کو کوئی نہیں بچاسکتا۔ نیب انتقامی کارروائیوں اور من گھڑت الزام تراشی سے باز رہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نیب آفس میں پیشی کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور پیپلزپارٹی کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہیں۔ رواداری کی سیاست اور تعلقات کو نبھانا جانتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہر جماعت کی اپنی حکمت عملی اور پالیسی ہے لیکن پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نیب کو سیاسی انتقام کے لئے حکومتی افراد استعمال کررہے ہیں۔ پی ڈی ایم مشترکہ طور پر اگلہ لائحہ عمل طے کرے گی۔ نااہل اور سلیکٹڈ کو بہت برداشت کرلیا اب حکومت کے گھر جانے کا وقت قریب آگیا ہے۔ نیب بھی حکومت کی ڈوبتی کشتی بچانے میں ناکام ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے