یمنی زیدی

اداکارہ یمنی زیدی کی جانب سے اپنی والدہ کو شاعرانہ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ یمنی زیدی نے اپنی والدہ کو شاعرانہ انداز میں سالگرہ کی مبارک باد دی، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں اُنہیں اپنی والدہ کے لیے ایک خوبصورت نظم پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں وہ اپنی والدہ کو شاعرانہ انداز میں سالگرہ کی مبارک باد دے رہی ہیں۔انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری پیاری امّی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ کی پوسٹ کو مداحوں اور انڈسٹری کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اُن کی والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی جارہی ہیں۔یمنیٰ زیدی کی اس پوسٹ پر اُن کی والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والی انڈسٹری کی معروف شخصیات میں اداکارہ اریج فاطمہ، سائرہ یوسف، فلمساز عاصم رضا، گلوکار فیصل کپاڈیا اور دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے