رانا زمان سعید

موجودہ حکومت ملک و قوم کیلئے سب سے بڑا بوجھ بن چکی ہے۔ رانا زمان سعید

لاہور (پاک صحافت) رانا زمان سعید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت ملک و قوم کے لئے سب سے بڑا بوجھ بن چکی ہے، حکومت کا خاتمہ کئے بغیر تعمیر و ترقی ممکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان جمہوری لیگ کے چیئرمین رانا زمان سعید نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن، مہنگائی بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کے خاتمے کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والی تحریک انصاف نے ہر لحاظ سے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے اور قوم ایسے نااہل حکمرانوں کو مزید ایک منٹ کے لیے بھی برداشت کر نے کو تیار نہیں۔

رانا زمان سعید کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو چاہیے کہ وہ اپوزیشن اور حکومتی اداروں کو دھمکیاں دینے اور جلسوں سے ملک میں انتشار پیدا کر نے کی بجائے فوری طور پر اقتدار سے الگ ہوجائے ورنہ عوام خود ان کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر نکال دے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں ملک میں جتنی کرپشن، مہنگائی اور لوٹ مار ہورہی ہے ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے