کیپٹن صفدر

ہائیکورٹ کا کیپٹن صفدر کے حق میں بڑا فیصلہ

راولپنڈی (پاک صحافت) لاہور ہائیکورٹ نے لیگی رہنما کیپٹن صفدر کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے انہیں بری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، کارسرکار مداخلت کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو عدم ثبوت پر بری کردیا جبکہ دیگر مقدمات میں بری کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ سول جج صداقت علی خان نے کیپٹن (ر) صفدر کو عدم ثبوت پر بری کردیا ہے۔

یاد رہے کہ تھانہ وارث خان نے مقدمہ 8 جولائی 2018 کو احتجاجی مظاہرہ کرنے پر درج کیا تھا، کیپٹن (ر) صفدرکی دیگر مقدمات میں بری کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔ سول جج مبشر حسن، سول جج عمران اکرم کچھ دیر میں فیصلہ سنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے