مریم اورنگزیب

جھوٹ اور تہمت کے ہزار پردے بھی سچائی چھپا نہیں سکتے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جھوٹ اور تہمت کے ہزار پردے بھی کسی کی سچائی چھپا نہیں سکتے، نوازشریف کی سچائی اور ایمانداری آج سب پر واضح ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کے ‘سی ای او’ کاوے موسوی کا اعتراف کہ بائیس برس کی چھان پھٹک اور سب کچھ کھنگالنے کے بعد نوازشریف اور ان کے خاندان کی ایک روپے کی کرپشن نہیں ملی، در حقیقت احتساب کے نام پر الزامات کا کیچڑ اور گند اچھالنے والوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ کاوے موسوی کا اعتراف کہ نیب کے شریف فیملی کے خلاف تمام مقدمات سیاسی انتقام کا شاخسانہ ہیں، در حقیقت اس امر کا اعتراف ہے کہ نوازشریف کالے دلوں میں کانٹے کی طرح کھٹکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور خاندان پہ دن رات تہمت لگانے والے کو علم ہے کہ ریاست مدینہ میں تہمت لگانے کی سزا کیا تھی؟۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے