اویس لغاری

عمران خان ملکی سیاست اور معیشت کیلئے زہر بن چکا ہے۔ اویس لغاری

لاہور (پاک صحافت) اویس لغاری کا کہنا ہے کہ نااہل و نالائق عمران خان پاکستان کی سیاست اور معیشت کے لئے زہر بن چکا ہے، ملک سدھارنے کے لئے اسے گھر بھیجنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اویس لغاری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی نے ہار دیکھ کر روڈ پر آنے کا اعلان کیا، پاکستان کا مقصد عمران خان کو معلوم نہیں، پاکستان کو صحیح سمت میں لیکر جانے کیلئے تمام جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا۔

رہنما ن لیگ اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو ہٹانا ہمارا آئینی حق ہے، عوام بڑی تعداد میں مہنگائی مکاو مارچ کا حصہ بن رہی ہے۔ شکست کو دیکھ کر حکومتی وزراء اور مشیر گالیاں دینے پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد اور ہٹ دھرمی ہے، آج پندرہ روز ہوگئے ابھی تک عدم اعتماد کیلئے اجلاس نہیں بلایا گیا، ن لیگ کا ہر ورکر مکمل طور پر متحرک ہے عمران خان ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے