بلاول بھٹو

دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے شہریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے معصوم اور بے گناہ شہریوں کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے باجوڑ میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں اور شہریوں کی شہادت پر گہرا افسوس ہوا ہے۔ شہید جوانوں اور شہریوں کا خون ہماری قومی خود مختاری کی علامت ہے، دہشتگردی کے خلاف ہمارے جوانوں کی قربانیاں بے مثال اور لازوال ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ اور نیشنل ایکشن پلان پر پوری قوم ایک پیج پر ہے۔ انہوں نے شہید جوانوں اور شہریوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے