عمران کے وکلا کیخلاف اٹک جیل کے اہلکار کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی قانونی ٹیم میں شامل وکلا کے خلاف اٹک میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ جیل اٹک افضال احمد وڑائچ کی مدعیت میں عمران خان کی قانونی ٹیم میں شامل وکلا شیر افضل مروت ایڈووکیٹ اور عمیر خان نیازی کے خلاف تھانہ اٹک سٹی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت اور عمیر خان نیازی کے خلاف مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، سرکاری اہلکار کا یونیفارم پھاڑنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ رات 8 بج کر 40 منٹ پر بذریعہ کنٹرول روم اطلاع ملی، عمیر خان نیازی اسلام آباد ہائیکورٹ کا آرڈر وصول کرانے آئے تھے، اس دوران شیر افضل مروت بھی پولیس پکٹ پر پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے دونوں کو ملاقات ختم ہونے کا بتایا تو مجھ پر حملہ آور ہو گئے، دونوں وکلا چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا چاہتے تھے، دونوں وکلا وکالت ناموں پر دستخط کرنا بھی چاہتے تھے۔ مقدمے کی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ وکلا کو بتایا بھی گیا کہ اب جیل لاک اپ ہو چکی ہے، ملاقات نہیں کرائی جا سکتی، وکلا نے منشی کی سرکاری یونیفارم پھاڑ دی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے