شہباز شریف

توانائی کے شعبے میں حکومتی نااہلی اور کرپشن شرمناک ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے  وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے میں حکومتی نااہلی اور کرپشن شرمناک ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا بجلی و گیس کی قلت کے حوالے سے کہنا ہے کہ ملک میں بجلی اور  گیس کی لوڈشیڈنگ ہے، کراچی گیس سے محروم ہے، اگر پلانٹس بند ہوں گے تو برآمدکنندگان کیسے اہداف پورے کریں گے؟

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف نے اپنا بیان میں حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ توانائی اور ایل این جی کے شعبے میں نااہلی اور کرپشن مثالی ہے، حکومت کی نااہلی اورکرپشن سےتوانائی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو 4 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو سے کم قیمت پرگیس کی پیشکش ہوئی، حکومت نے اس کم قیمت پر گیس خریدنے سے انکار کردیا، سردیوں میں دُگنی قیمت پر وہی گیس خریدی گئی۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ نے 2 ایل این جی ٹرمینل لگائے، دونوں پوری استعداد کے ساتھ چل رہے ہیں، اگر اس پر پاور پلانٹس چلائے جاتے تو ملک میں بجلی اور گیس کی آج قلت نہیں ہوتی، ہم نے مزید ایل این جی ٹرمینلز لگانے کے لئے 5 سرمایہ کاروں کو تیار کیا تھا، حکومت کی کرپشن نے پاور کمپنی اور سرمایہ کاری کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے