ایف سی

بنوں میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، اہلکار شہید

بنوں (پاک صحافت) خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔  دہشتگردوں  کے حملے کے نتیجے میں ایف سی کا ایک اہلکارشہید ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بکا خیل کے علاقے میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ بنوں پولیس نے بتایا ہے کہ حملے کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واضح رہے کہ بنوں پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فورسز کی نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ دہشت گرد فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے