جاوید لطیف

جاوید لطیف کا جج رانا شمیم کے ثاقب نثار کے خلاف انکشافات کی تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا ایم شمیم کی جانب سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کا مطابلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  آج ایک جج دوسرے پر الزام لگاتا ہے، کیا اس کی تحقیقات نہیں ہونی چاہیئے۔ پسند نا پسند پر جس کو چاہو پھانسی پر لٹکا دو، پارلیمنٹ کی کمیٹی بنائیں اور اس کی انویسٹی گیشن کریں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ سابق چیف جج رانا شمیم کس کے کہنے پر ایسا کر رہے ہیں؟  کیا ارشد ملک ویڈیو بھی اتفاق تھا، کیا جسٹس شوکت صدیقی کا بیان اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فیصلہ بھی اتفاق تھا؟

واضح رہے کہ جاوید لطیف نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مزید کہا کہ  74 سال سے کہتے سنتے آ رہے ہیں کہ اداروں میں آزادی نہیں، انصاف نہیں مل رہا، آزاد ادارے ہوتے تو 20 سال بعد یہ اعتراف نہ ہوتا کہ بھٹو کو غلط پھانسی دی گئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک جمہوری اور غیر جمہوری سوچ کے درمیان 74 سالہ جنگ ہے، جسٹس شوکت صدیقی، رانا شمیم کے بیان کے بعد کیا کیا جائے گا؟

یہ بھی پڑھیں

پنجاب حکومت نے گندم کے معاملے پرنئی حکمت عملی طےکرلی

لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت نےگندم کے معاملے پرنئی حکمت عملی طےکرلی۔ ذرائع محکمہ خوراک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے