عبدالقادر پٹیل

پی ٹی آئی والے جیل پر حملہ کر کے عمران خان کو چھڑانے کی تیاری کررہے۔ عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد (پاک صحافت) عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے جیل پر حملہ کر کے عمران خان کو چھڑانے کی تیاری کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہی قانون ہے جب ہم آپ کے دفتر کے باہر ساری ساری رات بیٹھے رہتے تھے، آپ پچھلے دروازے سے چلے جاتے تھے اور پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوتا تھا، پچھلی اسمبلی کا کورم کس طرح پورا کرایا جاتا تھا سب کو معلوم ہے۔

عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ ارکان کہتے تھے ہم بل پاس کرنے پہنچ گئے ہماری جان چھوڑ دو، آپ نے ہمارے پارٹی چیئرمین کا نام لیا، بلاول پارٹی چیئرمین ہیں ان کا ان معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔ آپ تو جیل پر حملہ کر کے بانی عمران خان کو چھڑانے کی تیاری کررہے ہیں، آپ تو زور آور لوگ ہیں، آپ کو کون روک سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئیں ہم اور آپ مل کر اس ملک کی مشکلات میں کمی کریں، اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ساری جگہوں پر آپ جیتے ہوئے ہیں تو ان تمام سیٹوں پر اپنے لوگ بٹھا دیں اور امیرالمومنین لے آئیں، ہر ایجنسی اور طاقتور ادارے نے آپ کو کورم پورے کر کے دیے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے