پی ڈی ایم

حکومتی پالیسیوں کے خلاف پی ڈی ایم سراپا احتجاج، پشاور میں پاورشو

پشاور (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومتی پالیسیوں اور ملک میں بڑھتی مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف سراپا احتجاج ہے، اسی سلسلے میں پی ڈی ایم آج خیبرپختونخواکے دارلحکومت پشاور میں پاورشو کا مظاہرہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی پالیسیوں کے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) آج پشاور میں پاور شو کرےگی۔ پی ڈی ایم زرائع کے مطابق حکومتی اقدامات کے خلاف آج بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔یاد رہے کہ رواں ماہ پی ڈی ایم نے کراچی میں بھی حکومت کے خلاف احتجاج کیا تھا جس میں مرکزی قائدین نے شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے حکومتی پالیسیوں اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی  ریلی اور جلسے کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔  یاد رہے کہ 17 نومبر کو اپوزیشن اتحاد کی جانب سے ملک میں مہنگائی کے خلاف ایوب اسٹیڈیم سے ریلی نکالی گئی تھی اور ایدھی چوک پر جلسہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے