کورکمانڈرز

کورکمانڈرز کا معیشت کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کے مکمل خاتمے کا عزم

راولپنڈی (پاک صحافت) کورکمانڈرز نے معیشت کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کے مکمل خاتمے کا عزم کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی، آرمی چیف نے آپریشنز کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کا معیار برقرار رکھنے پر زور دیا اور فارمیشنز کی تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کے حصول پر زور دیا، آرمی چیف نے فوجیوں کی فلاح وبہبود، ان کے حوصلے بلند رکھنے اور مسلسل توجہ پرکمانڈرز کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس کے اجلاس میں شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست دہشت گردوں، سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں سے مکمل طاقت سے نمٹے گی، مذموم پراپیگنڈہ کرنے والے ایسے عناصر مزید رسوائی کا شکار ہوں گے، ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں شرکا نے قرار دیا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی زیر نگرانی معاشی سرگرمیوں کی مکمل حمایت کی جائے گی، معیشت کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے حکومت کی مکمل معاونت کی جائے گی۔

کانفرنس کے شرکا کو قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے خطرات کے جواب میں حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی، کانفرنس کے شرکا نے بالواسطہ اور بلاواسطہ خطرات کے خلاف پاکستان کی خودمختاری کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔

کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی زیرنگرانی معاشی سرگرمیوں کی مکمل حمایت کی جائے گی، کانفرنس کے دوران ضم شدہ اضلاع اور بلوچستان کے بارڈر اضلاع میں پائیدار امن و ترقی پر بھی زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے