اعظم نذیر

نوازشریف کی اپیل بحال ہونے پر ضمانت بھی ہوگئی۔ اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی اپیل بحال ہونے پر ضمانت بھی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیل بحال ہونے پر ضمانت بھی ہوگئی ہے۔ العزیزیہ کیس میں پنجاب حکومت نواز شریف کی سزا معطل کرچکی ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے وکٹری کا نشان بنا کر دکھایا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال کر دی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی خصوصی بینچ نے نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت کی۔

نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر 4 بجکر 10 منٹ پر فیصلہ محفوظ ہوا، فیصلہ محفوظ ہونے پر وکلا نے عدالتی عملے سے نواز شریف کے جانے کا پوچھا، جس پر عدالتی عملے نے کہا کہ نواز شریف فیصلہ آنے تک عدالت میں موجود رہیں۔

نواز شریف اپیلیں بحال ہونے کے بعد شہباز شریف کے ہمراہ ہائیکورٹ سے روانہ ہوگئے، نواز شریف کی اپیلیں بحال ہونے کے بعد اب باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے