یوسف رضا گیلانی

حکومت کے آرڈیننسز کو نامنظور کرنے کی قرار داد سینیٹ میں جمع کرا رہے ہیں، گیلانی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم حکومت کے آرڈیننسز کو نامنظور کرنے کی قرار داد سینیٹ میں جمع کرا رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اب حکومت ایک بار پھر مشترکہ اجلاس بلانے جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی و اپوزیشن سینیٹرز نے سینیٹ اجلاس کے دوران ملکی مسائل اور سیاسی صورت حال پراظہار خیال کیا، اس موقع پر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسپیکر کو 2 مرتبہ لکھ کر بھیجا ہے کہ ہم بیٹھ کر بات کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کے آرڈیننسز کو نامنظور کرنے کی قرار داد سینیٹ میں جمع کرا رہے ہی۔ خیال رہے کہ سابق وزیرِ اعظم، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب حکومت دوبارہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے