جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل سیلجوک بیرکتار اوغلو نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل سیلجوک بیرکتار اوغلو نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف اور ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلق پر مبنی دیرینہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دونوں مسلح افواج کے درمیان موجودہ فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

چوہدری انوارالحق

پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلنے کی مودی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ وزیراعظم آزادکشمیر

مظفرآباد (پاک صحافت) وزیراعظم آزاد جموں کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا کہ روشن پاکستان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے