شازیہ مری

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ملک بھر کے لاکھوں پسماندہ خاندانوں کیلئے اامید کی کرن ہے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ملک بھر کے لاکھوں پسماندہ خاندانوں کے لیے اامید کی کرن بنا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام آج پہلی سالانہ قومی سماجی تحفظ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ افتتاحی سیشن کے دوران وفاقی وزیر شازیہ مری نے پاکستان میں پسماندہ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کرنے میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے شیر خوار بچوں اور ان کی ماؤں کی بہتر خوراک اور غذائیت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے معاونت فراہم کر رہا ہے۔ یہ پروگرام ضرورت مند بچوں کو تعلیمی وظائف بھی مہیا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں اسکولوں میں بچوں کے داخلوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی 90 لاکھ غریب ترین خاندانوں کو مالی مدد فراہم کررہا ہے جو کہ پاکستان کی کل آبادی کا تقریباً 24 فیصد ہے۔ ان کوششوں کے باوجود اب بھی ایک بہت بڑا خلا موجود ہے اور غریب لوگوں کی ایک بڑی تعداد اب بھی مالی امداد کےلیے حکومت کی طرف دیکھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے