بلاول بھٹو چیئرمین پیپلز پارٹی

ملکی تاریخ میں بیروزگاری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے،بلاول

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاو بھٹوزرداری نے وزیر اعظم عمران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں بیروزگاری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ غربت اور بے روزگاری کے اعدادوشمار کو چھپانا اور مہنگائی کے لئے بہانہ بنانا مسئلے کا حل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو ضروری نے اپنے بیان میں پی پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اکنامک سروے 2021 کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اکنامک سروے میں غربت اور بیروزگاری کا ذکر اس لئے نہیں کیا گیا کہ کہ ان دونوں میں تاریخی اضافہ ہوا، خیبرپختونخواہ میں غربت میں تاریخی اضافہ ہوا جس کی وجہ سے اکنامک سروے سے غربت کا ذکر غائب ہے۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے  اپنے بیان میں مزید کہا کہ غربت اور بے روزگاری کے اعدادوشمار کو چھپانا اور مہنگائی کے لئے بہانہ بنانا مسئلے کا حل نہیں ہے، اگر اکنامک سروے تک میں عوامی مسائل کی درست نشان دہی نہیں ہوگی تو یہ مسئلے کیسے حل ہوں گے، عوام پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے بوجھ کو اٹھاتے ہوئے مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کی صورت میں عمران خان کی نااہلی کی مہنگی قیمت کو بھگت رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے