بلاول

بلاول بھٹوزرداری اور حمزہ شہباز کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی ملاقات ہوئی، جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ہونے والی ملاقات کے دوران ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے نئی پیشکش کا ذکر کر دیا،  رانا ثناء کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت  (پی ٹی آئی) کے 23 ارکان پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہیں۔ خیال رہے کہ اس پیشکش کی حمزہ شہباز  نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور حمزہ شہباز کی ہونے والے ملاقات کے دوران رانا ثنا اللہ نے ایک نئی پیش کش کا ذکر کیا اور بتایا کہ پی ٹی آئی کے 23 ایم این ایز نے پی ڈی ایم کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا، وعدہ کیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں آئی تو پی ڈی ایم کا ساتھ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق پیش کش سن کر بلاول بھٹو نے پوچھا کہ ایم این ایز کا تعلق کس صوبے سے ہے، رانا ثنا نے بتایا کہ سب کا تعلق پنجاب سے ہے، پیش کش کی حمزہ شہباز نے بھی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ ملاقات کے دوران  موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ  پنجاب میں اس وقت تحریک عدم اعتماد کا فائدہ نہیں ہے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر حکومتی ایم این ایز ساتھ ہیں تو تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں لائی جاسکتی ہے، 26 مارچ کے بعد ایک جامع حکمت عملی مل کر بنائیں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے ووٹ کے لی پرویز الٰہی کے گھر جاؤں گا جبکہ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی سے ووٹ کے لیے میں بھی رابطے میں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے