مرتضی وہاب

پیپلزپارٹی کو عوام کی خدمت کا صلہ ملا ہے۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کو عوام کی خدمت کا صلہ ملا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے باشعور عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ کراچی والوں نے منفی اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کیا۔ عوام نے بلاول بھٹو کے ترقی و بہتری کے بیانیے کو اپنایا اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنایا، 15 جنوری کے انتخابات سے پہلے میں نے دعوی کیا تھا کہ کراچی کے عوام پیپلز پارٹی کا انتخاب کریں گے۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی پیشگوئی 15 جنوری کو بھی درست ثابت ہوئی اور کل بھی ہوئی۔ کراچی والوں نے دیکھا بلاول نے جو وعدہ کیا وہ ہمیشہ وفا ہوا، محکمہ تعلیم میں میرٹ پر کراچی و حیدرآباد کے لڑکے لڑکیوں کو عزت والا روزگار ملا۔

انہوں نے کہا کہ اعلان عمران خان نے کیا بسیں پیپلز پارٹی لائی، کلائمنٹ چینج ہو، ریسکیو 1122 کا آغاز ہو، پیپلز پارٹی نے کیا۔ تین بڑے اسپتال تو تھے۔ دل کے کورنگی لانڈھی میں ایک بڑے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی والوں نے دیکھا ایک طرف پیپلز پارٹی ہے جو روزگار دلواتی ہے، ترقی دیتی ہے، پاکستان کا مقدمہ دنیا کے آگے رکھتی ہے۔ دوسری طرف محض باتیں ہیں، اور کوئی عملی کام نہیں۔ لوگوں نے کہا ہمیں ایسا لیڈر چاہیے جس کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہ ہو اور وہ ہیں بلاول بھٹو زرداری۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے