بلاول بھٹو

وزیر خارجہ سے یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو اور یورپی یونین کی سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ امید ہے جی ایس پی پلس سمیت اقتصادی شعبے میں تعاون فائدہ مند رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے