الیکشن کمیشن

این 75 کے انتخابات کالعدم قرار، دوبارہ الیکشن کا حکم جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن پاکستان نے این اے 75 ڈسکہ کے انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے  حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا، ذرائع کے مطابق حلقے میں 18 مارچ کو دوبارہ ضمنی انتخابات کرائیں جائیں گے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن میں این اے 75انتخابات اور نتائج کیس سے متعلق سماعت ہوئی ، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران ن لیگ کی امیدوار نے بیان حلفی اور تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا، جس میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے احکامات کے باوجود پولیس افسر ذوالفقار ورک کو نہیں ہٹایا گیا، 20 پریزائڈنگ افسران کا غائب ہو جانا ایک شرمناک واقعہ ہے، حلقے کے عوام اور جمہوری عمل میں انتخابی فراڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دستاویزات کمیشن پیش کیں اور دلائل میں کہا ایس ڈی پی او کے خلاف پہلے ہی درخواست دے چکے، تقرری وتبادلوں پر پابندی کے باوجود ڈی ایس پی ذولفقارتعینات کئےگئے، الیکشن کمیشن نے ڈی ایس پی کو نوٹس بھی جاری کئے۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ دھاندلی کی سازش پولنگ کےدن سےپہلے شروع ہوچکی تھی، الیکشن کمیشن نے تقرریوں و تبادلوں پر پابندی لگائی تھی، پابندی کے باوجود ذوالفقار ورک کو ڈی ایس پی لگایاگیا، الیکشن کمیشن نے ذوالفقار ورک کو ہٹانے کا حکم دیا۔ ن لیگ کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی امیدوار اپنے طور پرایسی دھاندلی کامنصوبہ نہیں بنا سکتے، ذوالفقار ورک کو ایس پی بناکرالیکشن کاسکیورٹی انچارج لگایاگیا، نئے نوٹیفکیشن میں ذوالفقار ورک کا نام ذوالفقار علی لکھا گیا ، الیکشن کمیشن اور انتخابی عمل کیساتھ فراڈ کیا گیا، یہ باقاعدہ منصوبہ بندی کےتحت کیا گیا۔

واضح رہے کہ  چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کیا آپ کویقین ہے ذوالفقار علی ،ذوالفقار ورک ایک ہی شخص ہیں؟ جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا نوشین افتخار نے ذوالفقار علی کے حوالے سے بیان حلفی دیا ، کس نے تعین کیاتھا ذوالفقار ورک کے بغیر الیکشن نہیں ہوسکتا، آئی جی پنجاب کوبھی ذوالفقار ورک میں دلچسپی نہیں ہوگی، لگتا ہے دھاندلی کی منظم سازش کہیں اور تیارہوئی، پولنگ اسٹیشنز کو ٹارگٹ کرکے ووٹنگ 22فیصدسے بھی کم ہونے دی گئی۔بعد ازاں لیکشن کمیشن نے این اے75ضمنی الیکشن پر فیصلہ سناتے ہوئے حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا حکم دے دیا اور کہا این اے75میں انتخابی ماحول خراب کیا گیا، ضمنی الیکشن کےدوران لڑائی جھگڑے کے واقعات ہوئے، ووٹرز کو ان کا حق مکمل طور پر فراہم نہیں کیاجاسکا، این اے 75میں دوبارہ انتخاب 18 مارچ کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے