جہاز سے پرندہ ٹکرانے سے بچانے کیلئے ایئر پورٹس پر جدید خود کار سسٹم نصب ہو گا

اسلام آباد (پاک صحافت) جہازوں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات پر قابو پانے کے لیے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق 3 بڑے ایئر پورٹس پر جدید خود کار سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سی اے اے نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں لاہور ایئر پورٹ پر جدید خود کار سسٹم لگایا جائے گا۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں اسلام آباد اور کراچی کے ایئر پورٹس پر سسٹم لگایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایئر پورٹس کے اطراف کی آبادیوں میں گندگی کے باعث پرندے ایئر پورٹ کی طرف آتے ہیں، یہ پرندے جہاز سے ٹکرا کر حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے