کورونا وائرس

ملک میں کورونا کی دوسری لہر، مزید 64 افراد دم توڑ گئے، 1361 نئے کیسز کی تصدیق

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید64 افراد کورونا کے باعث  دم توڑ گئے۔  سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12772 ہو گئی ہے جبکہ  مجموعی کیسز 5 لاکھ 75941 تک جاپہنچے ہیں ۔ این سی او سی کے مطابق  فعال کیسز کی تعداد 23281 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1681 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 39888 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 3.3 فیصد رہی۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40906 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1361 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 64 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 257089 ہوگئی ہے جب کہ 4315 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ جبکہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 169474 ہے اور 5308 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19010 اور ہلاکتیں 199 ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ  خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 71490 اور 2058 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 10022 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 296 افراد انتقال کرگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4955 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 43901 ہے اور اب تک 494 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے