سراج الحق

عمران خان کی اب تک کی کارکردگی یوٹرن اور ناکامی کے سوا کچھ نہیں۔ سراج الحق

سرگودھا (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اب تک کی کارکردگی مسلسل یوٹرنز لینے اور ناکامی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ حکومت عوام کی آنکھ میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے سرگودھا میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی ایک ہزار دن کی کارکردگی ایک ہزار سے زائد یوٹرنز پر مشتمل ہے۔ اور اب تک ناکامی کے سوا حکومت کو کچھ نہیں ملا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اب تو پاکستان کا ہر بچہ جان چکا ہے کہ ملک میں احتساب کے نام پر سیاسی انتقام لیا جارہا ہے۔ نیب اب ایک سیاسی ادارہ بن چکا ہے جبکہ حکمرانوں کے احتساب کا دعوی بھی جھوٹا ثابت ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے