رانا مشہود

حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، رانا مشہود

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے  سینئر رہنما رانا مشہود نے وفاقی حکومت (پی ٹی آئی) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔انہوں نے جاری بیان میں یہ بھی کہا کہ حکومت ایک طرف ہمیں چور کہتی ہے دوسری طرف کرکٹ کھیلنے کا کہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما رہنما رانا مشہود نے کہا کہ ہم کسی صورت گورنر ہاؤس میں کرکٹ کھیلنے نہیں جائیں گے۔ رانا مشہود نے کہا کہ میں نے ایک ہفتہ قبل ہی فیاض الحسن چوہان کو منع کردیا تھا۔ یاد رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے کرکٹ میچ کے حوالے سے گورنر ہاؤس لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان فیاض چوہان اور پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے ایک ساتھ پریس کانفرنس کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میچ کے حوالے سے رانا مشہود سے بھی رابطہ کیا ہے، نون لیگ کے اراکینِ اسمبلی بھی چاہتے ہیں کہ وہ بھی کرکٹ کھیلیں۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے