علامہ طاہر اشرفی

معروف عالم دین کا عمران خان سے واقعہ مسجد نبوی کی مذمت کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کے معروف عالم دین نے سابق وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے گزشتہ دنوں مسجد نبوی میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کریں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر علامہ طاہر اشرفی نے مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے واقعہ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ تمام دینی و سیاسی جماعتیں مسجد نبوی واقعے کی مذمت کررہی ہیں۔

علامہ طاہع اشرفی کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان سے بھی گزارش ہے کہ وہ اس واقعہ کی مذمت کریں۔ شیریں مزاری کا عالمی اداروں کو خط قابل افسوس ہے، کیا پاکستان کی عدالتوں نے آپ کو انصاف نہیں دیا؟۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ہر اقدام سے ہمیں گریز کرنا چاہئے کہ جس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی بدنامی ہو۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے