جاوید لطیف

زمان پارک کا ڈاکو لاکھوں لوگوں کا مجرم ہے۔ جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ زمان پارک کا ڈاکو لاکھوں لوگوں کا مجرم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب سب مانتے ہیں نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی، نوازشریف کو سازش کے تحت مائنس کیا گیا، آج پاکستان جس نہج پر ہے وہ سب کے سامنے ہے، کہا جارہا ہے ن لیگ الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ ایک شخص کی ذاتی خواہش پر الیکشن کرایا جا رہا ہے،پہلے الیکشن بھی نوازشریف کو انتخابات سے باہر رکھا گیا، اب بھی نوازشریف کو الیکشن سے باہر کیوں رکھا جارہا ہے۔ کچے کے ڈاکو چند لوگوں کے مجرم ہیں، زمان پارک کا ڈاکو لاکھوں لوگوں کا مجرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جس گروپ کو عمران خان لیڈ کریں گے اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے، پاکستان کو اس کی اناپرستی سے بہت نقصان پہنچا ہے، پاکستان میں امن کیلئے عمران خان کے سہولت کاروں کو کٹہرے میں لانا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے