مصدق ملک

اگلے 15 سے 20 روز میں پاکستان میں روسی تیل ہو گا، مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ اگلے 15 سے 20 روز میں پاکستان میں روسی تیل ہو گا۔مصدق ملک نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار 2 روسی وزیر 86 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان آئے، روس سے رعایتی قیمت پر تیل مل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان تنازعات کو تھمنا ہو گا، رکنا ہو گا، ایسے تو کریانہ کی دکان نہیں چلتی، آپ ملک کیسے چلا سکتے ہیں؟ ان کا کہنا ہے کہ گیس پر 1700 ارب روپے کا گردشی قرضہ تھا، ہم نے اس گردشی قرضے کو صفر کر دیا، ایل این جی پر بھی گردشی قرضے کو صفر کر دیں گے۔

واضح رہے کہ وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈز سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں ڈلوا دیے، یہ 190 ملین پاؤنڈز پاکستان کے اکاؤنٹ میں آنے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آئین سے ماورا اور قانون سے بالا تر کچھ نہیں ہونا چاہیے، 9 مئی کی ویڈیو کے ذریعے لوگوں کو شناخت کر کے پکڑا جا رہا ہے، نادرا سے تصدیق کے بعد لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے