رانا ثناء اللہ

عمران خان ایک فتنے کا نام ہے، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ایک فتنے کا نام ہے، قوم نے اس فتنے کی شناخت اور ادراک نہ کیا تو یہ فتنہ قوم کو خطرے سے دوچار کر دے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے خود ہی اپنے آپ کو اور اپنی جماعت کو حادثے سے دوچار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر مجموعی طور پر 499 ایف آئی آر درج کی گئیں، 88 مقدمات انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اے ٹی اے کے مقدمات میں 3944 افراد کو گرفتار کیا گیا، 5 ہزار سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے تقریباً 80 فیصد لوگ ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ نفرت کی سیاست ایک ناسور کی طرح معاشرے میں داخل کی جا رہی تھی، ایک پروگرام کے تحت پاکستان کی سیاست کو گندا کرنے کی کوشش جاری تھی، ایک پروگرام کے تحت ملک کے دارالحکومت کو سیز کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایک پروگرام کے تحت لوگوں کو پیٹرول بم بنانے کی ٹریننگ دی گئی اور مسلسل نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر انجیکٹ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے