کیپٹن صفدر

پاکستان اور نواز شریف لازم و ملزوم ہیں۔ کیپٹن صفدر

پشاور (پاک صحافت) ن لیگی رہنما کیپٹن صفدر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور نواز شریف لازم و ملزوم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور سے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 78 پر جماعت اسلامی کے امیدوار امیر فاروق خلیل نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ پشاور میں ن لیگ کے جلسے کے دوران امیر فاروق خلیل نے جماعت اسلامی چھوڑ دی اور مسلم لیگ نواز میں شامل ہوگئے۔

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی نے 10 سال حکومت کی لیکن صوبہ کھنڈر بنا ہوا ہے، بانی نے صوبے کو 1 ہزار ارب سے زائد کا مقروض بنادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایسا ریلوے نظام لائیں گے کہ آپ پشاور سے افغانستان ٹرین میں جائیں گے۔ صوبہ اور مرکز دونوں میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے