جنرل قمر جاوید باوجوہ

ہماری آزادی اور امن شہداء کی قربانیوں کی مرہون منت ہیں۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہماری آزادی اور امن شہداء کی بے مثال قربانیوں کی مرہون منت ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے 6 ستمبر، یوم دفاع کی مناسبت سے پیغام جاری کیا گیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی بہادر قوم کی حمایت سے مسلح افواج نے تمام مشکلات کے باوجود مادر وطن کی حفاظت کی، جس کے لئے قوم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اپنے پیغام میں مزید کہنا ہے کہ ہمارے شہداء نے جانیں دے کر قومی پرچم کو بلند رکھا، ہماری آزادی اور امن ان شہداء کی بے مثال قربانیوں کی مرہون منت ہیں۔ وطن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے